سنن ابن ماجه
كتاب الزهد— کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
بَابُ : صِفَةِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: امت محمدیہ کی صفات۔
حدیث نمبر: 4288
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خِدَاشٍ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ , عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ : " إِنَّكُمْ وَفَّيْتُمْ سَبْعِينَ أُمَّةً , أَنْتُمْ خَيْرُهَا وَأَكْرَمُهَا عَلَى اللَّهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´معاویہ بن حیدۃ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” تمہیں لے کر ستر امتیں پوری ہوئیں ، اور تم ان میں سب سے بہتر ہو ، اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ باعزت ہو “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´امت محمدیہ کی صفات۔`
معاویہ بن حیدۃ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ” تمہیں لے کر ستر امتیں پوری ہوئیں، اور تم ان میں سب سے بہتر ہو، اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ باعزت ہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4288]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
ستر پورا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ پہلے انہتر قومیں گزری ہیں۔
تمھارے ساتھ ستر کی تعداد پوری ہوگئی اس طرح تم سترویں امت ہو۔
فوائد و مسائل:
ستر پورا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ پہلے انہتر قومیں گزری ہیں۔
تمھارے ساتھ ستر کی تعداد پوری ہوگئی اس طرح تم سترویں امت ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4288 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3001 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ آل عمران سے بعض آیات کی تفسیر۔`
معاویہ بن حیدہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کے قول «كنتم خير أمة أخرجت للناس» ۱؎ کی تفسیر کرتے ہوئے سنا: ” تم ستر امتوں کا تتمہ (و تکملہ) ہو، تم اللہ کے نزدیک ان سب سے بہتر اور سب سے زیادہ باعزت ہو۔“ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3001]

وضاحت:
1؎:
تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے (آل عمران: 110)
وضاحت:
1؎:
تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے (آل عمران: 110)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3001 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4287 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´امت محمدیہ کی صفات۔`
معاویہ بن حیدۃ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ہم قیامت کے دن ستر امتوں کا تکملہ ہوں گے، اور ہم ان سب سے آخری اور بہتر امت ہوں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4287]
معاویہ بن حیدۃ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ہم قیامت کے دن ستر امتوں کا تکملہ ہوں گے، اور ہم ان سب سے آخری اور بہتر امت ہوں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4287]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مشہور قول کے مطابق رسولوں کی تعداد تین سو تیرہ ہے۔
اورانبیاء کی تعداد تقریبا سوا لاکھ ہے۔
ستر قوموں سے مراد بڑی بڑی قومیں ہیں۔
جن کی طرف کئی کئی رسول آئے۔
یا جن کی مدت طویل ہوئی۔
(2)
حضرت محمد ﷺ کی اُمت دوسرے انبیاء کی امتوں سے افضل ہے۔
تاہم انفرادی افضلیت دوسری بات ہے۔
(3)
اُمت محمدیہ میں سے ہونا بہت بڑی فضیلت ہے۔
لیکن بلند مقام کے تقاضے بھی بڑے ہوتے ہیں۔
ضروری ہے کہ ہم اللہ کے احکام کی تعمیل میں زیادہ کوشش کریں۔
غیر مسلم قوموں کو اسلام کے رحمت بھرے دامن کے سائے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
ظلم وستم سے نہ صرف خود باز رہیں بلکہ ظالموں کو ظلم سے روکیں اور نیکی کے ہر کام میں تعاون کریں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4287 سے ماخوذ ہے۔