سنن ابن ماجه
كتاب الزهد— کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
بَابُ : الْوَرَعِ وَالتَّقْوَى باب: ورع اور تقویٰ و پرہیزگاری کا بیان۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , قَالَا : حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ كَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ , عَنْ أَبِي السَّلِيلِ ضُرَيْبِ بْنِ نُقيْرٍ , عَنْ أَبِي ذَرٍّ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنِّي لَأَعْرِفُ كَلِمَةً , وَقَالَ عُثْمَانُ : آيَةً , لَوْ أَخَذَ النَّاسُ كُلُّهُمْ بِهَا لَكَفَتْهُمْ " , قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَيَّةُ آيَةٍ ؟ قَالَ : وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا سورة الطلاق آية 2 .
´ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں ، ( راوی عثمان بن ابی شیبہ نے کلمہ کی جگہ ” آیت ” کہا ) اگر تمام لوگ اس کو اختیار کر لیں تو وہ ان کے لیے کافی ہے “ ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا : اللہ کے رسول ! کون سی آیت ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : «ومن يتق الله يجعل له مخرجا» ” اور جو اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے نجات کا راستہ نکال دے گا “ ( سورۃ الطلاق : ۲ - ۳ ) ۔
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے ایک فرمان (اور عثمان راوی نے کہا: مجھے ایک آیت) معلوم ہے، اگر سب لوگ اس پر عمل کر لیں تو ان کے لیے کافی ہو جائے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول ﷺ! کون سی آیت؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ﴿وَمَن يَتَّقِ اللَّـهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا﴾ [سورة الطلاق: 2] ”جو کوئی اللہ سے ڈرے، اللہ اس کے لیے (ہر مشکل سے) نکلنے کی راہ بنا دیتا ہے۔“