سنن ابن ماجه
كتاب الزهد— کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
بَابُ : الْبَغْيِ باب: بغاوت و سرکشی کا بیان۔
حدیث نمبر: 4214
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ , أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ , عَنْ سِنَانِ بْنِ سَعْدٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيَّ : أَنْ تَوَاضَعُوا , وَلَا يَبْغِي بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ ” تم تواضع اختیار کرو ، اور تم ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرو “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´بغاوت و سرکشی کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بیشک اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ ” تم تواضع اختیار کرو، اور تم ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4214]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مسلمان پرہر قسم کی زیادتی کرنا حرام ہے۔
(2)
تواضع سے متعلق فوائد کے لیے حدیث: 4179 کے فوائد ملاحظہ فرمائیں۔
فوائد و مسائل:
(1)
مسلمان پرہر قسم کی زیادتی کرنا حرام ہے۔
(2)
تواضع سے متعلق فوائد کے لیے حدیث: 4179 کے فوائد ملاحظہ فرمائیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4214 سے ماخوذ ہے۔