سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 4210
باب: حسد کا بیان۔
بَابُ : الْحَسَدِ
حدیث نمبر: 4210
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ , وَأَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَر , قَالَا : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ , عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطِ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنْ أَنَسٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " الْحَسَدُ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ , كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ , وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ , كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ , وَالصَّلَاةُ نُورُ الْمُؤْمِنِ , وَالصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ " .
´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو ، اور صدقہ و خیرات گناہوں کو اسی طرح بجھاتا ہے جس طرح پانی آگ کو ، نماز مومن کا نور ہے اور روزہ آگ سے ڈھال ہے “ ۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے اور صدقہ گناہوں (کی آگ) کو اس طرح بجھا دیتا ہے جس طرح پانی (دنیا کی) آگ کو بجھا دیتا ہے، نماز مومن کا نور ہے اور روزہ جہنم سے (بچانے والی) ڈھال ہے۔“