سنن ابن ماجه
كتاب الفتن— کتاب: فتنوں سے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : شِدَّةِ الزَّمَانِ باب: زمانہ کی سختی کا بیان۔
حدیث نمبر: 4039
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ , حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْجَنَدِيُّ , عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ , عَنْ الْحَسَنِ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " لَا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً , وَلَا الدُّنْيَا إِلَّا إِدْبَارًا , وَلَا النَّاسُ إِلَّا شُحًّا , وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ , وَلَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ " .
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” دن بہ دن معاملہ سخت ہوتا چلا جائے گا ، اور دنیا تباہی کی طرف بڑھتی جائے گی ، اور لوگ بخیل ہوتے جائیں گے ، اور قیامت بدترین لوگوں پر ہی قائم ہو گی ، اور مہدی عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے علاوہ کوئی نہیں ہے “ ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”معاملہ ہمیشہ سخت سے سخت ہوتا چلا جائے گا، دنیا پیچھے ہٹتی چلی جائے گی، لوگوں میں بخل ہی زیادہ ہوتا جائے گا، قیامت محض بد ترین لوگوں پر قائم ہو گی اور عیسیٰ ابن مریم کے سوا کوئی مہدی نہیں۔“