سنن ابن ماجه
كتاب الفتن— کتاب: فتنوں سے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : شِدَّةِ الزَّمَانِ باب: زمانہ کی سختی کا بیان۔
حدیث نمبر: 4035
حَدَّثَنَا غِيَاثُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّحَبِيُّ , أَنْبَأَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ , يَقُولُ : قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ رَبِّهِ , يَقُولُ : سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ , يَقُولُ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ : " لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا بَلَاءٌ وَفِتْنَةٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” دنیا میں فتنوں اور مصیبتوں کے سوا کچھ باقی نہ رہا “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´زمانہ کی سختی کا بیان۔`
معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ” دنیا میں فتنوں اور مصیبتوں کے سوا کچھ باقی نہ رہا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4035]
معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ” دنیا میں فتنوں اور مصیبتوں کے سوا کچھ باقی نہ رہا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4035]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
زندگی میں ہر موقع پر آزمائش آتی ہے۔
راحت بھی آزمائش ہے۔
مصیبت بھی آزمائش ہے۔
مومن کو چاہیے کہ ہر موقع پر یہ دیکھیے کہ اللہ کی رضا کس چیز میں ہے اس کے مطابق عمل کرے۔
فوائد و مسائل:
زندگی میں ہر موقع پر آزمائش آتی ہے۔
راحت بھی آزمائش ہے۔
مصیبت بھی آزمائش ہے۔
مومن کو چاہیے کہ ہر موقع پر یہ دیکھیے کہ اللہ کی رضا کس چیز میں ہے اس کے مطابق عمل کرے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4035 سے ماخوذ ہے۔