سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها— کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
بَابُ : مَا جَاءَ فِي التَّسْمِيَةِ فِي الْوُضُوءِ باب: بسم اللہ کہہ کر وضو کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمُهَيْمِنِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ ، وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا يُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ ، وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا يُحِب الْأَنْصَارَ " .
´سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس شخص کی نماز نہیں ، جس کا وضو نہیں ، اور اس شخص کا وضو نہیں جو وضو کے وقت «بسم اللہ» نہ پڑھے ، اور اس شخص کی نماز نہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہ درود نہ بھیجے ، اور اس شخص کی نماز نہیں جو انصار سے محبت نہ کرے “ ۱؎ ۔
حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس شخص کی نماز نہیں جس کا وضو نہیں اور اس کا وضو نہیں جس نے (وضو کرتے وقت) اللہ کا نام نہ لیا ہو اور اس کی نماز نہیں جو نبی ﷺ پر درود نہیں پڑھتا اور جو انصار سے محبت نہیں رکھتا اس کی بھی نماز نہیں۔“
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ : حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مَرْحُومٍ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ .
´اس سند سے بھی` اسی کی ہم معنی حدیث مروی ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس شخص کی نماز نہیں، جس کا وضو نہیں، اور اس شخص کا وضو نہیں جو وضو کے وقت «بسم اللہ» نہ پڑھے، اور اس شخص کی نماز نہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہ درود نہ بھیجے، اور اس شخص کی نماز نہیں جو انصار سے محبت نہ کرے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 400]
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ اسی باب کی حدیث نمبر398 کو حسن قرار دیا ہے جس میں (لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ)
کے الفاظ ہیں۔
اور مذکورہ روایت میں یہ اضافہ ہے (وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا يُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا يُحِبُّ الْأَنْصَارَ)
اس اضافے ک, شواہد نہیں مل سکے۔
جس کی بناء پر یہ قابل حجت اور قابل عمل نہیں ہے۔
غالباً اسی وجہ سے شیخ البانی ؒنے بھی آخری دو جملوں کے سوا باقی روایت کو حسن قراردیا ہے۔ دیکھیے: (صحيح ابن ماجه حديث: 326 والضعيفة، حديث: 4706/2167)