حدیث نمبر: 3910
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ الْعُمَرِيِّ , عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ رُؤْيَا يَكْرَهُهَا , فَلْيَتَحَوَّلْ وَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا , وَلْيَسْأَلِ اللَّهَ مِنْ خَيْرِهَا , وَلْيَتَعَوَّذْ مِنْ شَرِّهَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کروٹ بدل لے ، اور اپنے بائیں طرف تین بار تھوکے ، اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کی بھلائی کا سوال کرے ، اور اس کی برائی سے پناہ مانگے “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب تعبير الرؤيا / حدیث: 3910
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث «تفرد بہ ، ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 12971 ، ومصباح الزجاجة : 1368 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 2/364 ) ( صحیح ) » ( سند میں عبد اللہ بن عمر العمری ضعیف راوی ہے ، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے )

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´ناپسندیدہ اور برا خواب دیکھنے پر کیا کرے؟`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کروٹ بدل لے، اور اپنے بائیں طرف تین بار تھوکے، اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کی بھلائی کا سوال کرے، اور اس کی برائی سے پناہ مانگے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 3910]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
برا خواب شیطان کی شر سے ہوتا ہے اس لیے اس سے حاصل ہونے والی پریشانی کا علاج (أعوذ بالله)
پڑھنا ہے۔

(2)
بائیں طرف تھتکارنے میں یہی حکمت ہے کہ بائیں طرف شیطان سے مناسبت رکھتی ہے وہ اس طرف سے آکر دل میں وسوسے ڈالتا ہے۔

(3)
کروٹ بدلنا جسمانی حالت میں ظاہری تبدیلی ہے۔
جس میں اللہ سے اس کی رحمت کی امید اور درخواست کا اظہار ہے کہ اللہ پریشانى کی حالت تبدیل فرماکر اطمینان قلب عطا فرما دے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3910 سے ماخوذ ہے۔