حدیث نمبر: 3867
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ , وَلَهُ الْحَمْدُ , وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ , كَانَ لَهُ عَدْلَ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيل , وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ , وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ , وَكَانَ فِي حِرْزٍ مِنَ الشَّيْطَانِ حَتَّى يُمْسِيَ , وَإِذَا أَمْسَى فَمِثْلُ ذَلِكَ حَتَّى يُصْبِحَ " , قَالَ : فَرَأَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ , فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ أَبَا عَيَّاشٍ يَرْوِي عَنْكَ كَذَا وَكَذَا , فَقَالَ : " صَدَقَ أَبُو عَيَّاشٍ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص صبح کے وقت یہ دعا پڑھے : «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير» ” اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے ، اور اسی کے لیے حمد و ثنا ، وہی ہر چیز پر قادر ہے “ تو اسے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے ، اور اس کے دس گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں ، اور اس کے دس درجے بڑھا دئیے جاتے ہیں ، اور وہ شام تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے ، اور اگر شام کے وقت یہ پڑھے تو وہ صبح تک ایسے ہی رہتا ہے تو ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ، اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! ابوعیاش آپ سے ایسی اور ایسی حدیث بیان کرتے ہیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ابوعیاش سچ کہتا ہے “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الدعاء / حدیث: 3867
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث «سنن ابی داود/الأدب 110 ( 5077 ) ، ( تحفة الأشراف : 12076 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 5/356 ، 420 ) ( صحیح ) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 5077

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´صبح شام کیا دعا پڑھے؟`
ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح کے وقت یہ دعا پڑھے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير» اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے، اور اسی کے لیے حمد و ثنا، وہی ہر چیز پر قادر ہے تو اسے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے، اور اس کے دس گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں، اور اس کے دس درجے بڑھا دئیے جاتے ہیں، اور وہ شام تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے، اور اگر شام کے وقت یہ پڑھے تو وہ صبح تک ای۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3867]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مسنون دعاؤں کا بہت ثواب اور بہت برکت ہے۔

(2)
حدیث کی صحت وضعف کا دارومدار خواب پر نہیں۔
اس حدیث میں تو وہ شخص بھی معلوم نہیں جس نے یہ خواب دیکھا معلوم نہیں قابل اعتماد تھا یا نہیں۔
جب اصول حدیث کی روشنی میں حدیث ثابت ہوجائے تو وہ کافی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3867 سے ماخوذ ہے۔