حدیث نمبر: 3789
حدثنا علي بن محمد حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس الأودي عن عمرو بن ميمون عن أبي مسعود الأنصاري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الله أحد الواحد الصمد تعدل ثلث القرآن».
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «الله أحد الواحد الصمد» ( یعنی سورۃ الاخلاص ثواب میں ) تہائی قرآن کے برابر ہے “ ۱؎ ۔

وضاحت:
۱؎: یعنی یہ کلمات ثواب میں تہائی قرآن کے برابر ہیں بعض نسخوں میں یوں ہے: «قل ھو الله أحد الصمد» تہائی قرآن کے برابر ہے۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الأدب / حدیث: 3789
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 10001 ، ومصباح الزجاجة : 1322 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 4/122 ) ( صحیح ) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : معجم صغير للطبراني: 1119

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´تلاوت قرآن کے ثواب کا بیان۔`
ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الله أحد الواحد الصمد» (یعنی سورۃ الاخلاص ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3789]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
 اس سے سورت اخلاص ہی مراد ہے، یعنی وہ سورت جس میں یہ بیان ہےکہ اللہ واحد، اکیلا اور بے نیاز ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3789 سے ماخوذ ہے۔