سنن ابن ماجه
كتاب الأدب— کتاب: اسلامی آداب و اخلاق
بَابُ : ثَوَابِ الْقُرْآنِ باب: تلاوت قرآن کے ثواب کا بیان۔
حدیث نمبر: 3787
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ , حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ , حَدَّثَنِي سُهَيْلٌ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ , تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «قل هو الله أحد» ( یعنی سورۃ الاخلاص ) ( ثواب میں ) تہائی قرآن کے برابر ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´تلاوت قرآن کے ثواب کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «قل هو الله أحد» (یعنی سورۃ الاخلاص) (ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3787]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «قل هو الله أحد» (یعنی سورۃ الاخلاص) (ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3787]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سورۂ اخلاص کا ثواب اب ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔
(2)
اس کی عظمت کی وجہ یہ ہے کہ اس میں توحید کا بیان ہے۔
(3)
اللہ تعالیٰ کو توحید سے محبت اور شرک سے انتہائی نفرت ہے۔
فوائد و مسائل:
(1)
سورۂ اخلاص کا ثواب اب ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔
(2)
اس کی عظمت کی وجہ یہ ہے کہ اس میں توحید کا بیان ہے۔
(3)
اللہ تعالیٰ کو توحید سے محبت اور شرک سے انتہائی نفرت ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3787 سے ماخوذ ہے۔