سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 3714
باب: چھینک کا جواب۔
بَابُ : تَشْمِيتِ الْعَاطِسِ
حدیث نمبر: 3714
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ , عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ , عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُشَمَّتُ الْعَاطِسُ ثَلَاثًا فَمَا زَادَ ، فَهُوَ مَزْكُومٌ " .
´سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چھینکنے والے کو تین مرتبہ جواب دیا جائے ، جو اس سے زیادہ چھینکے تو اسے زکام ہے “ ۔
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چھینکنے والے کو تین بار («يَرْحَمُكَ اللّٰهُ» کہہ کر) دعا دی جائے، اس سے زیادہ ہو تو اس شخص کو زکام ہے۔“