سنن ابن ماجه
كتاب الأدب— کتاب: اسلامی آداب و اخلاق
بَابُ : الرَّجُلِ يُقَالُ لَهُ كَيْفَ أَصْبَحْتَ باب: آدمی سے کہا جائے: صبح کیسے کی؟
حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق الْهَرَوِيُّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَاتِمٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ إِسْحَاق بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ , حَدَّثَنِي جَدِّي أَبُو أُمِّي مَالِكُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ , قَالَ : قَال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ : وَدَخَلَ عَلَيْهِمْ , فَقَالَ : " السَّلَامُ عَلَيْكُمْ " , قَالُوا : وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ , قَالَ : " كَيْفَ أَصْبَحْتُمْ ؟ " , قَالُوا : بِخَيْرٍ نَحْمَدُ اللَّهَ , فَكَيْفَ أَصْبَحْتَ بِأَبِينَا وَأُمِّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " أَصْبَحْتُ بِخَيْرٍ أَحْمَدُ اللَّهَ " .
´ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے یہاں تشریف لے گئے تو فرمایا : ” «السلام عليكم» “ انہوں نے ( جواب میں ) «وعليك السلام ورحمة الله وبركاته» کہا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «كيف أصبحتم» آپ نے صبح کیسے کی “ ؟ جواب دیا : «بخير نحمد الله» خیریت سے کی اس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ، لیکن آپ نے کیسے کی ؟ ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، اللہ کے رسول ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «الحمد لله» میں نے بھی خیریت کے ساتھ صبح کی “ ۔
حضرت ابو اسید (مالک بن ربیعہ) ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لے گئے تو فرمایا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“، انہوں نے (حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور دیگر حاضرین رضی اللہ عنہم نے) کہا: «وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ» ”اور آپ پر بھی سلامتی اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری صبح کیسی ہوئی؟ (کیا حال ہے؟)“ انہوں نے کہا: ”خیریت سے ہوئی، ہم اللہ کا شکر کرتے ہیں۔ آپ کی صبح کیسی ہوئی؟ اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری صبح بھی خیریت سے ہوئی، میں اللہ کی حمد کرتا ہوں“۔