سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها— کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
بَابُ : الرُّخْصَةِ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ باب: عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی کے استعمال کی رخصت کا بیان۔
حدیث نمبر: 371
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : " أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْتَسَلَتْ مِنْ جَنَابَةٍ ، فَتَوَضَّأَ ، أَوِ اغْتَسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے کسی نے غسل جنابت کیا ، پھر ان کے بچے ہوئے پانی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو یا غسل کیا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 372 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی کے استعمال کی رخصت کا بیان۔`
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 372]
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 372]
اردو حاشہ:
مذکورہ بالا روایات میں ام المومنین ر ضی اللہ عنہ کا نام ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
اس روایت سے معلوم ہوا کہ وہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہ تھیں۔
مذکورہ بالا روایات میں ام المومنین ر ضی اللہ عنہ کا نام ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
اس روایت سے معلوم ہوا کہ وہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہ تھیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 372 سے ماخوذ ہے۔