سنن ابن ماجه
كتاب الأدب— کتاب: اسلامی آداب و اخلاق
بَابُ : الاِسْتِئْذَانِ باب: (گھر کے اندر داخل ہونے کے لیے) اجازت لینے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ وَاصِلِ بْنِ السَّائِبِ , عَنْ أَبِي سَوْرَةَ , عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ , قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ , هَذَا السَّلَامُ , فَمَا الِاسْتِئنَاسُ ؟ قَالَ : " يَتَكَلَّمُ الرَّجُلُ تَسْبِيحَةً , وَتَكْبِيرَةً , وَتَحْمِيدَةً , وَيَتَنَحْنَحُ , وَيُؤْذِنُ أَهْلَ الْبَيْتِ " .
´ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! سلام تو ہمیں معلوم ہے ، لیکن «استئذان» کیا ہے ؟ ( یعنی ہم اجازت کیسے طلب کریں ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «استئذان» یہ ہے کہ آدمی تسبیح ، تکبیر اور تحمید ( یعنی «سبحان الله ، الله أكبر ، الحمد لله» کہہ کر یا کھنکار کر ) سے گھر والوں کو خبردار کرے “ ۔
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ سلام (تو ہمیں معلوم) ہے لیکن اجازت طلب کرنے کا کیا مطلب ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی کوئی بات کہے، «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ“ کہہ دے، «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہہ دے، «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”الحمد للہ“ کہہ دے یا کھانس دے۔ (مقصد یہ ہے کہ) گھر والوں کو معلوم کرا دے (کہ میں اندر آنا چاہتا ہوں۔)“