سنن ابن ماجه
كتاب الأدب— کتاب: اسلامی آداب و اخلاق
بَابُ : بِرِّ الْوَالِدَيْنِ باب: ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ , عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ , عَنْ عَاصِمٍ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " الْقِنْطَارُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفَ أُوقِيَّةٍ , كُلُّ أُوقِيَّةٍ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ " , وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الرَّجُلَ لَتُرْفَعُ دَرَجَتُهُ فِي الْجَنَّةِ , فَيَقُولُ : أَنَّى هَذَا , فَيُقَالُ : بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ " .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «قنطار» بارہ ہزار «اوقیہ» کا ہوتا ہے ، اور ہر «اوقیہ» آسمان و زمین کے درمیان پائی جانے والی چیزوں سے بہتر ہے “ ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی فرمان ہے : ” آدمی کا درجہ جنت میں بلند کیا جائے گا ، پھر وہ کہتا ہے کہ میرا درجہ کیسے بلند ہو گیا ( حالانکہ ہمیں عمل کا کوئی موقع نہیں رہا ) اس کو جواب دیا جائے گا : ” تیرے لیے تیری اولاد کے دعا و استغفار کرنے کے سبب سے “ ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ”«الْقِنْطَارُ» بارہ ہزار اوقیے کے برابر ہے۔ ہر اوقیہ زمین و آسمان کے درمیان کی تمام چیزوں سے بہتر ہے۔“ اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی کا جنت میں درجہ بلند کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے: یہ کیسے ہوا؟ تو کہا جاتا ہے: تیرے بیٹے کے تیرے لیے استغفار کرنے کی وجہ سے۔“