حدیث نمبر: 3619
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ : نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے کھڑے جوتا پہننے سے منع فرمایا ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب اللباس / حدیث: 3619
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, سفيان الثوري عنعن, والحديث ضعيف من جميع طرقه ولم يصب من صححه, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 507
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 7170 ، ومصباح الزجاجة : 1262 ) ( صحیح ) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´کھڑے ہو کر جوتا پہننے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے کھڑے جوتا پہننے سے منع فرمایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3619]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
مذکورہ دونوں روایتوں کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے صحیح کہا ہے خصو صاً شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث پر طویل بحث کی ہے جس سے تصحیح والی رائے ہی درست معلوم ہوتی ہے واللہ أعلم مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: (الصحيحة، رقم: 719 وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكتور مشار عواد رقم: 3618، 3619)
بنا بریں جوتا بیٹھ کر پہننا بہتر ہے خاص طور پر وہ جوتا جسے کھڑے ہو کر پہننے میں مشقت ہو۔

(2)
اسلام دین کامل ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے کے بارے میں اخلاقی اور قانونی رہنمائی موجود ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3619 سے ماخوذ ہے۔