سنن ابن ماجه
كتاب اللباس— کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ لِلنِّسَاءِ باب: عورتوں کے ریشم اور سونا پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3598
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ , عَنْ مَعْمَرٍ , عَنْ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَنَسٍ , قَالَ : " رَأَيْتُ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَمِيصَ حَرِيرٍ سِيَرَاءَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی زینب رضی اللہ عنہا کو سرخ دھاری دار ریشمی کرتا پہنے دیکھا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´عورتوں کے ریشم اور سونا پہننے کا بیان۔`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی زینب رضی اللہ عنہا کو سرخ دھاری دار ریشمی کرتا پہنے دیکھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3598]
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی زینب رضی اللہ عنہا کو سرخ دھاری دار ریشمی کرتا پہنے دیکھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3598]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک سنداً ضعیف ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے سنداً صحیح قرار دیا ہے اور اس حدیث کی بابت مزید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت میں حضرت زینب ؓ کا ذکر شاذ ہے محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم ؓ کا نام ہے جس کی تا ئید ہمارے فاضل محقق نے بھی کی ہے۔
مزید دیکھیے: (ضعيف سنن ابن ماجة للألبانى، رقم: 789 وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم: 3598)
(2)
سیراء اس ریشمی کپڑے کہ کہتے ہیں جس میں سیدھے خطوط ہوں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3598 سے ماخوذ ہے۔