سنن ابن ماجه
كتاب اللباس— کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : حَلِّ الأَزْرَارِ باب: گریبان کے بٹن کھلے رکھنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا ابْنُ دُكَيْنٍ , عَنْ زُهَيْرٍ , عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُشَيْرٍ , حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ : " أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَايَعْتُهُ , وَإِنَّ زِرَّ قَمِيصِهِ لَمُطْلَقٌ " , قَالَ عُرْوَةُ : فَمَا رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ وَلَا ابْنَهُ فِي شِتَاءٍ وَلَا صَيْفٍ , إِلَّا مُطْلَقَةً أَزْرَارُهُمَا .
´قرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے بیعت کی ، اس وقت آپ کے کرتے کی گھنڈیاں کھلی ہوئی تھیں ، عروہ کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ رحمہ اللہ اور ان کے بیٹے کو خواہ سردی ہو یا گرمی ہمیشہ اپنی گھنڈیاں ( بٹن ) کھولے دیکھا ۱؎ ۔
حضرت قرہ بن ایاس مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ کی بیعت کی۔ اس وقت آپ ﷺ کا بٹن کھلا ہوا تھا۔“ حضرت عروہ بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میں نے (حضرت قرہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے) معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ اور ان کے بیٹے کو سردیوں اور گرمیوں میں جب بھی دیکھا، ان کے بٹن کھلے ہوئے دیکھے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
قرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے بیعت کی، اس وقت آپ کے کرتے کی گھنڈیاں کھلی ہوئی تھیں، عروہ کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے بیٹے کو خواہ سردی ہو یا گرمی ہمیشہ اپنی گھنڈیاں (بٹن) کھولے دیکھا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3578]
قمیض کے گریبان میں بٹن لگانا درست ہے۔
(2)
رسول اللہ ﷺنے شاید کسی ضرورت (گرمی وغیرہ کی وجہ)
سے گریبان کا بٹن کھولا ہوگا لیکن بزرگوں نے اتباع کے خیال سے ہمیشہ بٹن کھلے رکھے۔
بٹن کھلے رکھنا اگر بطور تواضع اور اتباع نبی ﷺ ہو تو مستحب اور باعث اجر ہے مگر ہمارے ہاں بعض علاقوں میں لوگ بطور تکبر اپنا گریبان کھلا رکھتے ہیں۔
لہٰذا ان کی مشابہت سے بچنا ضرورى ہے۔