حدیث نمبر: 3568
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْأَزْرَقُ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ , حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ , عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو , عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ , عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ أَحْسَنَ مَا زُرْتُمُ اللَّهَ بِهِ فِي قُبُورِكُمْ وَمَسَاجِدِكُمُ الْبَيَاضُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب سے بہتر لباس جس کو پہن کر تم اپنی قبروں اور مسجدوں میں اللہ کی زیارت کرتے ہو ، سفید لباس ہے “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب اللباس / حدیث: 3568
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: موضوع , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف جدًا, مروان بن سالم: متروك, وشريح لم يسمع من أبي الدرداء (تهذيب التهذيب 289/4), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 506
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 10938 ، ومصباح الزجاجة : 1247 ) ( موضوع ) » ( سند میں مروان متروک راوی ہے ، ساجی وغیرہ نے اس پر وضع حدیث کا الزام لگایا ہے ، اور شریح بن عبید کا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے )