سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 355
باب: پانی سے استنجاء کرنے کا بیان۔
بَابُ : الاِسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ هَذِهِ الآيَةَ نَزَلَتْ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108 ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ فِي الطُّهُورِ ، فَمَا طُهُورُكُمْ " ؟ قَالُوا : نَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ ، وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ ، وَنَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ ، قَالَ : " فَهُوَ ذَاكَ فَعَلَيْكُمُوهُ " .
´ابوایوب انصاری ، جابر بن عبداللہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ` جب یہ آیت کریمہ : «فيه رجال يحبون أن يتطهروا والله يحب المطهرين» ” اس میں کچھ لوگ ہیں جو پاکی کو پسند کرتے ہیں ، اور اللہ پاکی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے “ ( سورة التوبة : 108 ) ، اتری تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے انصار کی جماعت ! اللہ تعالیٰ نے طہارت کے بارے میں تمہاری تعریف کی ہے ، تو وہ تمہاری کیسی طہارت ہے “ ، ان لوگوں نے کہا : ” ہماری طہارت یہ ہے کہ ہم لوگ نماز کے لیے وضو کرتے ہیں ، اور جنابت ہونے سے غسل کرتے ہیں ، اور پانی سے استنجاء کرتے ہیں “ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اللہ تعالیٰ کی پسندیدگی کا ) یہی سبب ہے ، لہٰذا تم لوگ اس طہارت پر کاربند رہو “ ۱؎ ۔
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ﴾ [سورة التوبة: 108] نازل ہوئی: ”اس مسجد میں ایسے آدمی (نماز پڑھتے) ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ بھی پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت! اللہ تعالیٰ نے تمہاری صفائی پسندی کی تعریف کی ہے۔ تمہاری صفائی کیسی ہوتی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، جنابت سے غسل کرتے ہیں اور پانی سے استنجا کرتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہی بات ہے۔ اس کو اختیار کیے رکھنا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابوایوب انصاری، جابر بن عبداللہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت کریمہ: «فيه رجال يحبون أن يتطهروا والله يحب المطهرين» " اس میں کچھ لوگ ہیں جو پاکی کو پسند کرتے ہیں، اور اللہ پاکی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے " (سورة التوبة: 108)، اتری تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اے انصار کی جماعت! اللہ تعالیٰ نے طہارت کے بارے میں تمہاری تعریف کی ہے، تو وہ تمہاری کیسی طہارت ہے "، ان لوگوں نے کہا: " ہماری طہارت یہ ہے کہ ہم لوگ نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، اور جنابت ہونے سے غسل کرتے ہیں، اور پانی سے استنجاء کرتے ہیں "،۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 355]
وضو اور غسل جنابت تو تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔
صرف پانی سے استنجاء ایسی چیز ہے جس پر بعض لوگوں کا عمل نہ کرنا ممکن ہے جس کی وجہ سے عمل کرنے والے قابل تعریف ہوں۔
بہرحال اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مٹی پر اکتفاء کرنے کے بجائے پانی استعمال کرنا افضل ہے۔
(2)
آیت مبارکہ میں جس مسجد کا ذکر ہے اس سے بعض علماء نے مسجد نبوی اور بعض نے قباء مراد لی ہے، تاہم دونو ں مساجد کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے۔
اور دونوں مساجد میں نماز پڑھنے والے طہارت اور نظافت کا اہتمام کرنے والے تھے۔