حدیث نمبر: 3495
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ , حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ , حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ , قَالَ : سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ , فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ اپنے اوپر «اثمد» ۲؎ کو لازم کر لو ، اس لیے کہ وہ بینائی تیز کرتا ہے اور بال اگاتا ہے “ ۔

وضاحت:
۱؎: ثرمد: ایک پتھر ہے جو اصفہان (ایران) میں پایا جاتا ہے۔ اس سے تیار کردہ سرمہ بہترین اور مفید ہوتا ہے۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطب / حدیث: 3495
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 6771 ، ومصباح الزجاجة : 1219 ) ( صحیح ) » ( سند میں عثمان بن عبدالملک لین الحدیث ہے ، لیکن شواہد کی وجہ سے صحیح ہے ، جب کہ باب کی احادیث میں ہے ، نیز ملاحظہ ہو : سلسلة الاحادیث الصحیحة ، للالبانی : 724 )

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´اثمد کا سرمہ لگانے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنے اوپر «اثمد» ۲؎ کو لازم کر لو، اس لیے کہ وہ بینائی تیز کرتا ہے اور بال اگاتا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3495]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اثمد ایک قسم کا سرمہ ہے۔
علامہ وحید الزمان خان نے اسے اصفہانی سرمہ بتلایا ہے۔

(2)
سرمہ آنکھوں کی زینت کے علاوہ نظر کو قوت بھی بخشتا ہے۔

(3)
پلکوں کے لئے لمبے بال آنکھوں کو خوبصورت بناتے ہیں۔
اور آنکھوں میں پڑ جانے والی اشیاء سے حفاظت بھی کرتے ہیں۔
اثمد استعمال کرنے سے یہ فوائد حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ارشاد نبوی ﷺ پر عمل کا ثواب بھی حاصل ہوتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3495 سے ماخوذ ہے۔