سنن ابن ماجه
كتاب الطب— کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ باب: بخار جہنم کی بھاپ ہے، اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔
حدیث نمبر: 3475
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى , عَنْ سَعِيدٍ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ الْحَسَنِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " الْحُمَّى كِيرٌ مِنْ كِيرِ جَهَنَّمَ , فَنَحُّوهَا عَنْكُمْ بِالْمَاءِ الْبَارِدِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بخار جہنم کی بھٹیوں میں سے ایک بھٹی ہے لہٰذا اسے ٹھنڈے پانی سے دور کرو “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´بخار جہنم کی بھاپ ہے، اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بخار جہنم کی بھٹیوں میں سے ایک بھٹی ہے لہٰذا اسے ٹھنڈے پانی سے دور کرو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3475]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بخار جہنم کی بھٹیوں میں سے ایک بھٹی ہے لہٰذا اسے ٹھنڈے پانی سے دور کرو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3475]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
دھونکنی اس چیز کو کہتے ہیں۔
جس کے ذریعے سے لوہار بھٹی کی آگ کو ہوا پہنچا کرتیز کرتا ہے۔
بخار کی گرمی کا جہنم کی آگ کے مشابہ ہونے کی وضاحت پہلے ہوچکی ہے۔
فوائد و مسائل:
دھونکنی اس چیز کو کہتے ہیں۔
جس کے ذریعے سے لوہار بھٹی کی آگ کو ہوا پہنچا کرتیز کرتا ہے۔
بخار کی گرمی کا جہنم کی آگ کے مشابہ ہونے کی وضاحت پہلے ہوچکی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3475 سے ماخوذ ہے۔