سنن ابن ماجه
كتاب الطب— کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : دَوَاءِ الْمَشْيِ باب: دست لانے والی دوا کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ , عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ , عَنْ زُرْعَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ مَوْلًى لِمَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ , عَنْ مَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ , عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ , قَالَتْ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بِمَاذَا كُنْتِ تَسْتَمْشِينَ ؟ " , قُلْتُ : بِالشُّبْرُمِ , قَالَ : " حَارٌّ جَارٌّ " , ثُمَّ اسْتَمْشَيْتُ بِالسَّنَى , فَقَالَ : " لَوْ كَانَ شَيْءٌ يَشْفِي مِنَ الْمَوْتِ , كَانَ السَّنَي وَالسَّنَي شِفَاءٌ مِنَ الْمَوْتِ " .
´اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا : ” تم مسہل کس چیز کا لیتی تھی “ ؟ میں نے عرض کیا : «شبرم» سے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ تو بہت گرم ہے “ ، پھر میں «سنا» کا مسہل لینے لگی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر کوئی چیز موت سے نجات دے سکتی تو وہ «سنا» ہوتی ، «سنا» ہر قسم کی جان لیوا امراض سے شفاء دیتی ہے “ ۔
حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تم کون سی چیز سے جلاب لیتی ہو؟“ میں نے کہا: «شُبْرُم» سے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تو بہت گرم ہے۔“ پھر میں نے اس مقصد کے لیے سنا مکی استعمال کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر کوئی چیز موت سے بچا سکتی تو وہ سنا ہوتی، اور سنا موت سے شفا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: " تم مسہل کس چیز کا لیتی تھی "؟ میں نے عرض کیا: «شبرم» سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " وہ تو بہت گرم ہے "، پھر میں «سنا» کا مسہل لینے لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اگر کوئی چیز موت سے نجات دے سکتی تو وہ «سنا» ہوتی، «سنا» ہر قسم کی جان لیوا امراض سے شفاء دیتی ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3461]
فوائد و مسائل:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
جبکہ سنا (مکی)
کے فوائد کی بابت گزشتہ حدیث 3455 دیکھی جا سکتی ہے۔
جو کہ حسن درجے کی ہے۔
اسماء بنت عمیس رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ " اسہال کے لیے تم کیا لیتی ہو؟ " میں نے کہا: «شبرم» ۱؎، آپ نے فرمایا: " وہ گرم اور بہانے والا ہے۔" اسماء کہتی ہیں: پھر میں نے «سنا» ۲؎ کا مسہل لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اگر کسی چیز میں موت سے شفاء ہوتی تو «سنا» میں ہوتی۔" [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2081]
وضاحت:
1؎:
گرم اور سخت قسم کا چنے کے برابر ایک طرح کا دانہ ہوتاہے۔
2؎:
ایک دست لانے والی دوا کا نام ہے۔
نوٹ:
(اس کی سند میں سخت اضطراب ہے (زرعة بن عبداللہ، زرعة بن عبدالرحمن)، (عتبة بن عبداللہ، عبید اللہ) بہر حال یہ آدمی مجہول ہے)