حدیث نمبر: 3461
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ , عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ , عَنْ زُرْعَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ مَوْلًى لِمَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ , عَنْ مَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ , عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ , قَالَتْ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بِمَاذَا كُنْتِ تَسْتَمْشِينَ ؟ " , قُلْتُ : بِالشُّبْرُمِ , قَالَ : " حَارٌّ جَارٌّ " , ثُمَّ اسْتَمْشَيْتُ بِالسَّنَى , فَقَالَ : " لَوْ كَانَ شَيْءٌ يَشْفِي مِنَ الْمَوْتِ , كَانَ السَّنَي وَالسَّنَي شِفَاءٌ مِنَ الْمَوْتِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا : ” تم مسہل کس چیز کا لیتی تھی “ ؟ میں نے عرض کیا : «شبرم» سے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ تو بہت گرم ہے “ ، پھر میں «سنا» کا مسہل لینے لگی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر کوئی چیز موت سے نجات دے سکتی تو وہ «سنا» ہوتی ، «سنا» ہر قسم کی جان لیوا امراض سے شفاء دیتی ہے “ ۔

وضاحت:
۱؎: ایک گرم اور سخت قسم کا چنے کے برابر دانہ ہوتا ہے۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطب / حدیث: 3461
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, مولي لمعمر التيمي ھو عتبة بن عبد اللّٰه ومن طريقه أخرجه الترمذي (2081) وفي سماعه من أسماء نظر وللحديث طريق آخر ضعيف عند الحاكم (200/4،201) فيه ابن جريج عنعن, تنبيه: قوله: ’’ عن معمر التيمي ‘‘ وهم في جميع النسخ والصواب عدمه كما في تحفة الأشراف وغيره ومعمر ھذا لم أجد له ترجمة !, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 501
تخریج حدیث «سنن الترمذی/الطب 30 ( 2081 ) ، ( تحفة الأشراف : 15759 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 6/369 ) ( ضعیف ) » ( زرعہ بن عبد الرحمن مجہول اورمولی معمر مبہم راوی ہیں )
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2081

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´دست لانے والی دوا کا بیان۔`
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: تم مسہل کس چیز کا لیتی تھی ؟ میں نے عرض کیا: «شبرم» سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تو بہت گرم ہے ، پھر میں «سنا» کا مسہل لینے لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی چیز موت سے نجات دے سکتی تو وہ «سنا» ہوتی، «سنا» ہر قسم کی جان لیوا امراض سے شفاء دیتی ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3461]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
جبکہ سنا (مکی)
کے فوائد کی بابت گزشتہ حدیث 3455  دیکھی جا سکتی ہے۔
جو کہ حسن درجے کی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3461 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2081 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سنا کا بیان۔`
اسماء بنت عمیس رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اسہال کے لیے تم کیا لیتی ہو؟ میں نے کہا: «شبرم» ۱؎، آپ نے فرمایا: وہ گرم اور بہانے والا ہے۔‏‏‏‏ اسماء کہتی ہیں: پھر میں نے «سنا» ۲؎ کا مسہل لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کسی چیز میں موت سے شفاء ہوتی تو «سنا» میں ہوتی۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2081]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
گرم اور سخت قسم کا چنے کے برابر ایک طرح کا دانہ ہوتاہے۔

2؎:
ایک دست لانے والی دوا کا نام ہے۔

نوٹ:
(اس کی سند میں سخت اضطراب ہے (زرعة بن عبداللہ، زرعة بن عبدالرحمن)، (عتبة بن عبداللہ، عبید اللہ) بہر حال یہ آدمی مجہول ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2081 سے ماخوذ ہے۔