حدیث نمبر: 3452
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ , حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي إِسْحَاق عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكُمْ بِالشِّفَاءَيْنِ : الْعَسَلِ وَالْقُرْآنِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم دو شفاوؤں یعنی شہد اور قرآن کو لازم پکڑو “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´شہد کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم دو شفاوؤں یعنی شہد اور قرآن کو لازم پکڑو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3452]
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم دو شفاوؤں یعنی شہد اور قرآن کو لازم پکڑو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3452]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
تاہم دیگر دلائل سے واضح ہوتا ہے۔
کہ شہد جسمانی بیماریوں سے شفا کا باعث ہے۔
اورقرآن سے روحانی اور قلبی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔
(2)
قرآن سے جسمانی بیماریاں بھی دور ہوتی ہیں۔
جیسے سانپ کے ڈسے ہوئے مریض کو سورہ فاتحہ کا دم کرنے سے شفا ہوگئی تھی۔ (صحیح البخاري، الطب، باب الرقی بفاتحة الکتاب، حدیث: 5736 وصحیح مسلم، السلام، باب جواز أخذ الأجرۃ علی الرقیة بالقرآن والأ ذکار، حدیث: 2201)

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3452 سے ماخوذ ہے۔