حدیث نمبر: 3450
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ , حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ الْقُرَشِيُّ , حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَاشِمِيُّ , عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سَالِمٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ لَعِقَ الْعَسَلَ ثَلَاثَ غَدَوَاتٍ كُلَّ شَهْرٍ , لَمْ يُصِبْهُ عَظِيمٌ مِنَ الْبَلَاءِ ".
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص ہر ماہ تین روز صبح کے وقت شہد چاٹ لیا کرے ، وہ کسی بڑی آفت بیماری سے دو چار نہ ہو گا “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطب / حدیث: 3450
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, الزبير بن سعيد: لين الحديث،و عبد الحميد:مجهول (تقريب: 1995،3761), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 501
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 13588 ، ومصباح الزجاجة : 1198 ) ( ضعیف ) » ( سند میں عبد الحمید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے مابین انقطاع ہے ، عبد الحمید مجہول بھی ہیں ، اور سند میں زبیر ہاشمی بھی لین الحدیث ہیں )