سنن ابن ماجه
كتاب الطب— کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : الْمَرِيضِ يَشْتَهِي الشَّيْءَ باب: مریض اگر کسی چیز کی خواہش کرے تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 3441
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ , حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَرِيضٍ يَعُودُهُ , قَالَ : " أَتَشْتَهِي شَيْئًا ؟ " , قَالَ : أَشْتَهِي كَعْكًا , قَالَ : " نَعَمْ , فَطَلَبُوا لَهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے ، اور اس سے پوچھا : ” کیا تمہارا جی کسی چیز کی خواہش رکھتا ہے “ ؟ جواب دیا : میرا جی کیک ( کھانے کو ) چاہتا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ٹھیک ہے ، پھر صحابہ نے اس کے لیے کیک منگوایا “ ۔