سنن ابن ماجه
كتاب الطب— کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : الْمَرِيضِ يَشْتَهِي الشَّيْءَ باب: مریض اگر کسی چیز کی خواہش کرے تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 3440
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ , حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ هُبَيْرَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو مَكِينٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ رَجُلًا , فَقَالَ لَهُ : " مَا تَشْتَهِي ؟ " , فَقَالَ : أَشْتَهِي خُبْز بُرٍّ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَ عِنْدَهُ خُبْزُ بُرٍّ , فَلْيَبْعَثْ إِلَى أَخِيهِ " , ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا اشْتَهَى مَرِيضُ أَحَدِكُمْ شَيْئًا فَلْيُطْعِمْهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی عیادت فرمائی ، اور اس سے پوچھا : ” تمہارا کیا کھانے کا جی چاہتا ہے “ ؟ تو اس نے جواب دیا کہ گیہوں کی روٹی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے جس کے پاس گیہوں کی روٹی ہو ، وہ اپنے بھائی کے پاس بھیجے “ ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی مریض کسی چیز کی خواہش کرے تو وہ اسے کھلائے “ ۔