سنن ابن ماجه
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : خُبْزِ الشَّعِيرِ باب: جو کی روٹی کا بیان۔
حدیث نمبر: 3347
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ , حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ , عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَبِيتُ اللَّيَالِي الْمُتَتَابِعَةَ طَاوِيًا , وَأَهْلُهُ لَا يَجِدُونَ الْعَشَاءَ , وَكَانَ عَامَّةَ خُبْزِهِمْ خُبْزُ الشَّعِيرِ " .
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل کئی راتیں بھوکے گزارتے ، اور ان کے اہل و عیال کو رات کا کھانا میسر نہیں ہوتا ، اور اکثر ان کے کھانے میں جو کی روٹی ہوتی ۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ پر مسلسل کئی کئی راتیں ایسی آتی تھیں کہ آپ ﷺ خالی پیٹ رات گزارتے تھے اور آپ ﷺ کے گھر والوں کو بھی رات کا کھانا میسر نہیں ہوتا تھا، جبکہ اس وقت لوگوں کی عام غذا جو کی روٹی ہوتی تھی۔“