سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 333
باب: قضائے حاجت کے لیے میدان میں دور جانے کا بیان۔
بَابُ : التَّبَاعُدِ لِلْبَرَازِ فِي الْفَضَاءِ
حدیث نمبر: 333
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ذَهَبَ إِلَى الْغَائِطِ أَبْعَدَ " .
´یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے تشریف لے جاتے تو دور نکل جاتے ۔
حضرت یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ جب قضائے حاجت کے لیے جاتے تو دور تشریف لے جاتے تھے۔“