سنن ابن ماجه
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : الاِئْتِدَامِ بِالْخَلِّ باب: سرکہ کو سالن کے طور پر استعمال کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَاذَانَ أَنَّهُ حَدَّثَهُ , قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمُّ سَعْدٍ , قَالَتْ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَائِشَةَ وَأَنَا عِنْدَهَا , فَقَالَ : " هَلْ مِنْ غَدَاءٍ " , قَالَتْ : عِنْدَنَا خُبْزٌ وَتَمْرٌ وَخَلٌّ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ , اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي الْخَلِّ , فَإِنَّهُ كَانَ إِدَامَ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلِي , وَلَمْ يَفْتَقِرْ بَيْتٌ فِيهِ خَلٌّ " .
´ام سعد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے ، میں انہیں کے پاس تھی ، آپ نے سوال کیا : ” کیا کچھ کھانے کو ہے “ ؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا : ہمارے پاس روٹی ، کھجور اور سرکہ ہے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے ، اے اللہ ! سر کے میں برکت عطا فرما ، اس لیے کہ مجھ سے پہلے انبیاء کا سالن یہی تھا ، اور ایسا گھر کبھی فقر کا شکار نہیں ہوا جس میں سرکہ موجود ہو “ ۔
حضرت ام سعد (جمیلہ بنت سعد بن ربیع انصاریہ) رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے جبکہ میں بھی ان کے پاس تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی کھانا ہے؟“ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ہمارے پاس روٹی، کھجوریں اور سرکہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سرکہ اچھا سالن ہے۔ «اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي الْخَلِّ» ”اے اللہ! سرکے میں برکت عطا فرما۔“ یہ مجھ سے پہلے انبیاء کا سالن تھا۔ جس گھر میں سرکہ ہو وہ غریب نہیں۔““
تشریح، فوائد و مسائل
ام سعد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، میں انہیں کے پاس تھی، آپ نے سوال کیا: " کیا کچھ کھانے کو ہے "؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: ہمارے پاس روٹی، کھجور اور سرکہ ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے، اے اللہ! سر کے میں برکت عطا فرما، اس لیے کہ مجھ سے پہلے انبیاء کا سالن یہی تھا، اور ایسا گھر کبھی فقر کا شکار نہیں ہوا جس میں سرکہ موجود ہو۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3318]
فوائد و مسائل:
حضرت ام سعد ؓ حضرت سعد بن ربیع انصاری کی بیٹی تھیں۔
وہ جنگ احد میں شہید ہو گئے یہ ان کی شہادت سے ایک ماہ بعد پیدا ہوئی۔
حضرت ابوبکر صدیق نے ان کی پرورش کی۔
ان کی والدہ کانام خلادہ بنت انس بن سنان تھا وہ قبیلہ بنو ساعدہ سے تعلق رکھتی تھیں۔