سنن ابن ماجه
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : الشِّوَاءِ باب: بھنے ہوئے گوشت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3310
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ , حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ : " مَا رُفِعَ مِنْ بَيْنِ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضْلُ شِوَاءٍ قَطُّ , وَلَا حُمِلَتْ مَعَهُ طِنْفِسَةٌ " .
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` کبھی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے بچا ہوا بھنا گوشت نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی آپ کے ساتھ کبھی دری ( چٹائی ) لے جائی گئی ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے سامنے سے کبھی بچا ہوا بھنا گوشت نہیں اٹھایا گیا۔ (ساتھ کھانے والے اصحاب ہوتے تھے۔ گوشت اتنا ہی ہوتا تھا جو اس وقت کھا لیا جائے۔) اور نہ کبھی آپ ﷺ کے ساتھ بچھانے کے لیے قالین اور غالیچہ لے جایا گیا (کہ جہاں تشریف رکھنا چاہیں، اس پر رکھیں، بلکہ وقت پر جیسا بچھونا میسر ہوتا سادہ یا عمدہ، اس پر تشریف رکھتے۔)“