سنن ابن ماجه
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : أَطَايِبِ اللَّحْمِ باب: جانور کا کس جگہ کا گوشت سب سے عمدہ اور لذیذ ہوتا ہے؟
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، حَدَّثَنِي شَيْخٌ مِنْ فَهْمٍ ، قَالَ : وَأَظُنُّهُ يُسَمَّى مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، يُحَدِّثُ ابْنَ الزُّبَيْرِ ، وَقَدْ نَحَرَ لَهُمْ جَزُورًا أَوْ بَعِيرًا ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : وَالْقَوْمُ يُلْقُونَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّحْمَ , يَقُولُ : " أَطْيَبُ اللَّحْمِ ، لَحْمُ الظَّهْرِ " .
´عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے جنہوں نے لوگوں کے لیے ایک اونٹ ذبح کر رکھا تھا بیان کیا کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت فرماتے سنا ہے جب لوگ آپ کے لیے گوشت ڈال رہے تھے : ” سب سے عمدہ اور لذیذ پٹھے کا گوشت ہوتا ہے “ ۔
حضرت عبداللہ بن جعفر طیار (بن ابی طالب) رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو یہ حدیث سنائی، جبکہ انہوں نے لوگوں کے لیے ایک اونٹ ذبح کیا تھا، کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس وقت یہ ارشاد مبارک سنا جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رسول اللہ ﷺ کو گوشت پیش کر رہے تھے۔ (کھانا کھاتے وقت ہر صحابی عمدہ عمدہ گوشت نبی ﷺ کو پیش کر رہا تھا کہ ”یہ تناول فرمائیں، یہ ٹکڑا لیں، یہ زیادہ اچھا ہے“، (تب) آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”سب سے عمدہ گوشت پشت کا ہوتا ہے۔“)