سنن ابن ماجه
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : الأَكْلِ مِمَّا يَلِيكَ باب: (برتن میں اور دستر خوان پر) اپنے قریب سے کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3273
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا وُضِعَتِ الْمَائِدَةُ فَلْيَأْكُلْ مِمَّا يَلِيهِ ، وَلَا يَتَنَاوَلْ مِنْ بَيْنِ يَدَيْ جَلِيسِهِ ".
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب دستر خوان لگایا جائے تو ہر شخص کو اس جانب سے کھانا چاہیئے جو اس سے قریب ہو ، وہ اپنے ساتھی کے سامنے سے نہ کھائے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´(برتن میں اور دستر خوان پر) اپنے قریب سے کھانے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب دستر خوان لگایا جائے تو ہر شخص کو اس جانب سے کھانا چاہیئے جو اس سے قریب ہو، وہ اپنے ساتھی کے سامنے سے نہ کھائے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3273]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
’’مائدہ‘‘ اس دستر خوان کو کہتے ہیں جس پر کھانا رکھا جا چکا ہو، اس لیے وضعت الماءدۃ کامطلب صرف دستر خوان بچھانا نہیں بلکہ اس پر کھانا لگانا ہو گا۔
خالی دستر خوان کو عربی میں ’’خِوَان‘‘ کہتے ہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3273 سے ماخوذ ہے۔