سنن ابن ماجه
كتاب الصيد— کتاب: شکار کے احکام و مسائل
بَابُ : الطَّافِي مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ باب: پانی پر تیرنے والے مردہ سمندری شکار کا بیان۔
حدیث نمبر: 3247
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا أَلْقَى الْبَحْرُ أَوْ جَزَرَ عَنْهُ فَكُلُوهُ ، وَمَا مَاتَ فِيهِ فَطَفَا فَلَا تَأْكُلُوهُ " .
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس جانور کو سمندر نے کنارے پر ڈال دیا ہو یا پانی کم ہو جانے سے وہ مر جائے تو اسے کھاؤ ، اور جو سمندر میں مر کر اوپر آ جائے اسے مت کھاؤ “ ۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس چیز کو سمندر باہر پھینک دے، یا پانی اس سے پیچھے ہٹ جائے (اور وہ پانی سے باہر جانے کی وجہ سے مر جائے)، اسے کھالو اور جو اس میں مر کر تیر آئے اسے نہ کھاؤ۔“