سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها— کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ فِي الْكُنُفِ وَإِبَاحَتِهِ دُونَ الصَّحَارَى باب: صحراء و میدان کے علاوہ پاخانہ میں قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرنے کی رخصت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عِيسَى الْحَنَّاطِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فِي كَنِيفِهِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ " ، قَالَ عِيسَى : فَقُلْتُ ذَلِكَ لِلشَّعْبِيِّ ، فَقَالَ : صَدَقَ ابْنُ عُمَرَ ، وَصَدَقَ أَبُو هُرَيْرَةَ ، أَمَّا قَوْلُ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ : " فِي الصَّحْرَاءِ لَا يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلَا يَسْتَدْبِرْهَا " ، وَأَمَّا قَوْلُ ابْنِ عُمَرَ : فَإِنَّ الْكَنِيفَ لَيْسَ فِيهِ قِبْلَةٌ ، اسْتَقْبِلْ فِيهِ حَيْثُ شِئْتَ .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ عیسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث شعبی سے بیان کی تو انہوں نے کہا : ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سچ کہا ، اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بھی سچ کہا ، لیکن ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول یہ ہے کہ صحراء میں نہ تو قبلہ کی جانب منہ کرو نہ پیٹھ ، اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کا قول یہ ہے کہ بیت الخلاء میں قبلہ کا اعتبار نہیں ، جدھر چاہو منہ کرو ۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو بیت الخلاء میں قبلے کی طرف کر کے بیٹھے ہوئے دیکھا۔“ (حدیث کی سند میں ایک راوی) عیسیٰ خیاط بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام شعبی رحمہ اللہ سے اس حدیث کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بھی سچ کہا اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بھی سچ کہا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کا مطلب ہے کہ صحرا (اور کھلے میدان) میں قبلے کی طرف منہ یا پیٹھ کر کے نہ بیٹھے، اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث کا مطلب یہ ہے کہ بیت الخلاء کے اندر قبلے کا خیال رکھنا ضروری نہیں، وہاں تم جدھر چاہو منہ کر سکتے ہو۔“
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ : وَحَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ .
´اس سند سے بھی` عبیداللہ بن موسیٰ اسی طرح بیان کرتے ہیں ۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ عیسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث شعبی سے بیان کی تو انہوں نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سچ کہا، اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بھی سچ کہا، لیکن ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول یہ ہے کہ صحراء میں نہ تو قبلہ کی جانب منہ کرو نہ پیٹھ، اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کا قول یہ ہے کہ بیت الخلاء میں قبلہ کا اعتبار نہیں، جدھر چاہو منہ کرو۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 323]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی یہ روایت اس سند سے تو ضعیف ہے تاہم دوسرے طرق سے اس کا حسن ہونا ثابت ہے۔
عیسی خیاط اور انھیں حناط بھی کہتے ہیں۔ دیکھیے: (تقریب التھذیب: 5352)
نے حضرت ابو ہریرہ کی جس حدیث کی طرف اشارہ کیا ہے غالبا اس سے مراد صحیح مسلم کی وہ حدیث ہے جس میں حضرت ابو ہریرہ ؓ نے نبی کریمﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا: جب کوئی شخص قضائے حاجت کے لیے بیٹھے تو قبلے کی طرف منہ بھی نہ کرے اور پیٹھ بھی نہ کرے (صحيح مسلم، الطهارة، باب الاستطابة، حديث: 265)
اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث یہی ہے جو زیر مطالعہ ہے جس میں چار دیواری کے اندر اس کی اجازت معلوم ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں حافظ ابن حجر ؒ نے وضاحت کی ہےکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کسی غرض سے چھت پر چڑھےتو ان کی نظر اچانک نبی کریم ﷺ پر پڑ گئی جان بوجھ کر انھوں نے نہیں دیکھا تاہم اس سے اچانک یہ شرعی حکم معلوم ہوگیا کہ چار دیواری کے اندر ایسا کرنا جائز ہے۔ (الموسوعة الحديثية: 8؍616)
(2)
علامہ وحید الزمان نے فرمایا ہے کہ نبی ﷺ سے قبلے کی طرف منہ کرنے اور پیٹھ کرنے کی احادیث بھی مروی ہیں اور ان سے ممانعت کی احادیث بھی موجود ہیں۔
ان میں تطبیق دو طرح ہوسکتی ہے۔
ایک تو یہ کہ نہی تحریمی ہے لیکن ممانعت صرف صحراء اور کھلی جگہ میں ہے عمارت میں جائز ہے۔
دوسری صورت یہ ہےکہ نہی کو تنزیہی قرار دیا جائے تو اجتناب افضل ہوگا اور نبی ﷺ کے فعل سے جواز ثابت ہوگا۔ (ترجمہ سنن ابن ماجہ از علامہ وحید الزمان۔
۔
۔
۔
۔
بتصرف)