حدیث نمبر: 3117
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ بِمَكَّةَ فَصَامَ وَقَامَ مِنْهُ مَا تَيَسَّرَ لَهُ ، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مِائَةَ أَلْفِ شَهْرِ رَمَضَانَ فِيمَا سِوَاهَا ، وَكَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ عِتْقَ رَقَبَةٍ ، وَكُلِّ لَيْلَةٍ عِتْقَ رَقَبَةٍ ، وَكُلِّ يَوْمٍ حُمْلَانَ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَفِي كُلِّ يَوْمٍ حَسَنَةً ، وَفِي كُلِّ لَيْلَةٍ حَسَنَةً " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو مکہ میں ماہ رمضان پائے پھر روزے رکھے ، اور قیام کرے جتنا اس سے ہو سکے ، تو اللہ اس کے لیے دوسرے شہروں کے ایک لاکھ رمضان کے مہینہ کا ثواب لکھے گا ، اور ہر دن کے بدلہ ایک غلام آزاد کرنے ، اور ہر رات کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ، اور ہر دن کے بدلے ایک گھوڑے کا جو اللہ کی راہ ( جہاد ) میں سواری کے لیے دیا گیا ہو ، ہر دن اور ہر رات کے بدلے ایک ایک نیکی لکھے گا “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب المناسك / حدیث: 3117
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: موضوع , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف جدًا, عبدالرحيم بن زيد العمي وأبوه مجروحان, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 488
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 5508 ، ومصباح الزجاجة : 1080 ) ( موضوع ) » ( سند میں عبدالرحیم متروک اور ان کے والد ضعیف ہیں ، ملاحظہ ہو : سلسلة الاحادیث الضعیفة ، للالبانی : 237 )

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´مکہ میں صیام رمضان کے ثواب کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مکہ میں ماہ رمضان پائے پھر روزے رکھے، اور قیام کرے جتنا اس سے ہو سکے، تو اللہ اس کے لیے دوسرے شہروں کے ایک لاکھ رمضان کے مہینہ کا ثواب لکھے گا، اور ہر دن کے بدلہ ایک غلام آزاد کرنے، اور ہر رات کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا، اور ہر دن کے بدلے ایک گھوڑے کا جو اللہ کی راہ (جہاد) میں سواری کے لیے دیا گیا ہو، ہر دن اور ہر رات کے بدلے ایک ایک نیکی لکھے گا۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3117]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
یہ روایت سخت ضعیف ہے۔
مکہ میں یعنی خانہ کعبہ میں صرف نماز کی فضیلت ثابت ہے کہ ایک نماز کا ثواب (دیگر مقامات پر پڑھی ہوئی)
ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3117 سے ماخوذ ہے۔