سنن ابن ماجه
كتاب المناسك— کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
. بَابُ : فَضْلِ مَكَّةَ باب: مکہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3108
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ الْمِصْرِيُّ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، أَخْبَرَنِي عُقَيْلٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، أَنَّهُ قَالَ : إِنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَدِيِّ بْنِ الْحَمْرَاءِ ، قَالَ لَهُ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ وَاقِفٌ بِالْحَزْوَرَةِ ، يَقُولُ : " وَاللَّهِ إِنَّكِ لَخَيْرُ أَرْضِ اللَّهِ ، وَأَحَبُّ أَرْضِ اللَّهِ إِلَيَّ ، وَاللَّهِ لَوْلَا أَنِّي أُخْرِجْتُ مِنْكِ مَا خَرَجْتُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عدی بن حمراء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنی اونٹنی پر حزورہ ( مکہ میں ایک مقام ) میں کھڑے فرما رہے تھے : ” قسم اللہ کی ! بلاشبہ تو اللہ کی ساری زمین سے بہتر ہے ، اور اللہ کی زمین میں مجھے سب سے زیادہ پسند ہے ، قسم اللہ کی ! اگر میں تجھ سے نکالا نہ جاتا تو میں نہ نکلتا “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´مکہ کی فضیلت کا بیان۔`
عبداللہ بن عدی بن حمراء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنی اونٹنی پر حزورہ (مکہ میں ایک مقام) میں کھڑے فرما رہے تھے: ” قسم اللہ کی! بلاشبہ تو اللہ کی ساری زمین سے بہتر ہے، اور اللہ کی زمین میں مجھے سب سے زیادہ پسند ہے، قسم اللہ کی! اگر میں تجھ سے نکالا نہ جاتا تو میں نہ نکلتا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3108]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مکہ مکرمہ دنیا میں سب سے افضل شہر ہے۔
(2)
مکہ مکرمہ مدینہ منورہ سے بھی افضل ہے کیونکہ وہاں بیت اللہ شریف واقع ہے۔
جو مسجد نبوی سے افضل مقام ہے۔
(3)
مقدس مقامات سے محبت رکھنی چاہیے۔
(4)
تاکید کے طور پر اللہ کی قسم کھانا جائز ہے۔
اگرچہ مخاطب کو کلام کی صحت میں شک نہ ہو۔
تاہم ہر بات میں بلاضرورت قسم کھانا مکروہ ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3108 سے ماخوذ ہے۔