سنن ابن ماجه
كتاب المناسك— کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
بَابُ : مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ باب: محرم کو کون سا جانور قتل کرنا جائز ہے؟
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ : الْحَيَّةَ ، وَالْعَقْرَبَ ، وَالسَّبُعَ الْعَادِيَ ، وَالْكَلْبَ الْعَقُورَ ، وَالْفَأْرَةَ الْفُوَيْسِقَةَ " ، فَقِيلَ لَهُ : لِمَ قِيلَ لَهَا الْفُوَيْسِقَةُ ؟ ، قَالَ : " لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَيْقَظَ لَهَا ، وَقَدْ أَخَذَتِ الْفَتِيلَةَ لِتُحْرِقَ بِهَا الْبَيْتَ " .
´ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” محرم سانپ ، بچھو ، حملہ آور درندے ، کاٹ کھانے والے کتے ، اور فسادی چوہیا کو قتل کر سکتا ہے “ ، ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا : اسے فسادی کیوں کہا گیا ؟ کہا : اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی وجہ سے جاگتے رہے ، وہ بتی لے گئی تھی تاکہ گھر میں آگ لگا دے ۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”احرام والا شخص ان جانوروں کو قتل کر سکتا ہے: سانپ، بچھو، حملہ کرنے والا درندہ، کاٹنے والا کتا اور فاسق چوہیا۔“ کسی نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اسے فاسق کیوں کہا گیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس لیے کہ (ایک رات) رسول اللہ ﷺ کی آنکھ کھلی تو اس نے (چراغ کی جلتی ہوئی) بتی پکڑ رکھی تھی (اور ممکن تھا) کہ گھر کو آگ لگا دے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " محرم سرکش درندے، کاٹ کھانے والے کتے، چوہا، بچھو، چیل اور کوے مار سکتا ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 838]
نوٹ:
(سند میں یزید بن ابی زیاد ضعیف راوی ہے)