سنن ابن ماجه
كتاب المناسك— کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
بَابُ : زِيَارَةِ الْبَيْتِ باب: طواف زیارت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3060
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَرْمُلْ فِي السَّبْعِ الَّذِي أَفَاضَ فِيهِ " قَالَ عَطَاءٌ : وَلَا رَمَلَ فِيهِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف افاضہ کے سات چکروں میں رمل نہیں کیا ۱؎ ۔ عطا کہتے ہیں کہ طواف افاضہ میں رمل نہیں ہے ۔
وضاحت:
۱؎: رمل طواف قدوم میں ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 640 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´حج کا طریقہ اور دخول مکہ کا بیان`
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف افاضہ میں طواف کے سات چکروں (پھیروں) میں کسی چکر میں بھی رمل نہیں فرمایا۔ اسے ترمذی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 640]

640فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ طواف افاضہ اور طواف وداع میں رمل نہیں۔ رمل صرف طواف قدوم میں ہے۔
➋ طواف قدوم اس پہلے طواف کو کہتے ہیں جو مکہ میں داخل ہوتے ہی کیا جاتا ہے۔
➌ یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ رمل صرف مردوں کے لیے ہے۔ خواتین کے لیے نہیں، ہاں اگر کسی وجہ سے کسی حاجی کا طواف قدوم میں رمل چھوٹ گیا ہو تو اس کی تلافی ضروری نہیں۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 640 سے ماخوذ ہے۔