سنن ابن ماجه
كتاب المناسك— کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
بَابُ : قَدْرِ حَصَى الرَّمْيِ باب: رمی کی کنکریاں کتنی بڑی ہونی چاہئیں؟
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ : " الْقُطْ لِي حَصًى " ، فَلَقَطْتُ لَهُ سَبْعَ حَصَيَاتٍ ، هُنَّ حَصَى الْخَذْفِ ، فَجَعَلَ يَنْفُضُهُنَّ فِي كَفِّهِ ، وَيَقُولُ : " أَمْثَالَ هَؤُلَاءِ فَارْمُوا " ، ثُمَّ قَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ فِي الدِّينِ ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الْغُلُوُّ فِي الدِّينِ " .
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی صبح کو فرمایا ، اس وقت آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے : ” میرے لیے کنکریاں چن کر لاؤ “ ، چنانچہ میں نے آپ کے لیے سات کنکریاں چنیں ، وہ کنکریاں ایسی تھیں جو دونوں انگلیوں کے بیچ آ جائیں ، آپ انہیں اپنی ہتھیلی میں ہلاتے تھے اور فرماتے تھے : ” انہیں جیسی کنکریاں مارو “ ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لوگو ! دین میں غلو سے بچو کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو دین میں اسی غلو نے ہلاک کیا “ ۱؎ ۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جمرۂ عقبہ کو رمی کرنے کے دن صبح کے وقت رسول اللہ ﷺ اپنی اونٹنی پر سوار تھے، تب آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کنکریاں چن دو۔“ میں نے آپ ﷺ کو سات کنکریاں چن دیں، جو انگلیوں میں پکڑ کر پھینکنے کے قابل تھیں؛ رسول اللہ ﷺ انہیں اپنے ہاتھ میں لے کر حرکت دینے لگے اور فرمایا: ”ان جیسی کنکریاں مارو۔“ پھر فرمایا: ”لوگو! دین میں غلو (اور حد سے بڑھنے) سے پرہیز کرو، تم سے پہلے لوگوں کو دین میں غلو ہی نے تباہ کیا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی صبح کو فرمایا، اس وقت آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے: " میرے لیے کنکریاں چن کر لاؤ "، چنانچہ میں نے آپ کے لیے سات کنکریاں چنیں، وہ کنکریاں ایسی تھیں جو دونوں انگلیوں کے بیچ آ جائیں، آپ انہیں اپنی ہتھیلی میں ہلاتے تھے اور فرماتے تھے: " انہیں جیسی کنکریاں مارو "، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " لوگو! دین میں غلو سے بچو کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو دین میں اسی غلو نے ہلاک کیا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3029]
فوائد و مسائل:
(1)
رمی کرنے کے لیے کنکریاں کسی بھی جگہ سے لی جا سکتی ہیں اگرچہ منی ہی سے لے لی جائیں۔
صرف وہ کنکریاں لینا منع ہیں جو پہلے جمرات پر ماری جا چکی ہوں۔
(2)
عوام میں مشہور ہے کہ رمی کے لیے کنکریاں مزدلفہ سے چن کر لانی چاہیئں، یہ درست نہیں۔
نبی ﷺ نے منی ہی سے سات کنکریاں لی تھیں۔
چار دن کی کنکریاں اکھٹی نہیں لیں۔
(3)
رمی کے لیے چنی ہوئی کنکریوں کو دھونا ایک بے اصل مسئلہ ہے۔
جس کی کوئی اہمیت نہیں۔
(4)
دین کے کسی کام میں بھی سنت کی مقرر کی ہوئی حد سے بڑھنا شیطان کو خوش کرنے والا کام ہے۔
سنت کے مطابق چھوٹی کنکریاں مارنے سے شیطان کو تکلیف ہوتی ہے۔
کیونکہ اس سے مومن کو ثواب ملتا ہے۔