حدیث نمبر: 2992
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ح وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، جَمِيعًا عَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الزَّعَافِرِيِّ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ هَرِمِ بْنِ خَنْبَشٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ ، تَعْدِلُ حَجَّةً " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ہرم بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” رمضان میں عمرہ ( کا ثواب ) حج کے برابر ہے “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب المناسك / حدیث: 2992
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 11728 ، مصباح الزجاجة : 1049 ) ، وقدأخرجہ : مسند احمد ( 4/177 ، 186 ) ( صحیح ) » ( پہلی سند سے صحیح ہے ، دوسری سند میں دادو بن یزید ضعیف راوی ہے )
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 2991 | مسند الحميدي: 961

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2991 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔`
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔
اسی طرح عمرے کا ثواب بھی بڑھ کر حج کے برابر ہوجاتا ہے۔

(2)
ماہ رمضان میں موقع ملے تو ضرور عمرہ کرنا چاہیے۔

(3)
یہ عمرہ ثواب میں حج کے برابر ہے۔
تاہم یہ فرض حج کا متبادل نہیں۔
جس شخص پر حج فرض ہواسے حج ہی کرنا ضروری ہے رمضان کے عمرے سے حج کا فرض ادا نہیں ہوجاتا۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2991 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 961 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
961- سیدنا ابن خنبش رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: "رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا حج کی مانند ہے۔‏‏‏‏" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:961]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کی مثل ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 960 سے ماخوذ ہے۔