سنن ابن ماجه
كتاب المناسك— کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
بَابُ : الْعُمْرَةِ فِي رَمَضَانَ باب: ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2991
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ بَيَانٍ ، وَجَابِرٌ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ خَنْبَشٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُول اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ ، تَعْدِلُ حَجَّةً " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” رمضان میں عمرہ ، ( ثواب میں ) حج کے برابر ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔`
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔
اسی طرح عمرے کا ثواب بھی بڑھ کر حج کے برابر ہوجاتا ہے۔
(2)
ماہ رمضان میں موقع ملے تو ضرور عمرہ کرنا چاہیے۔
(3)
یہ عمرہ ثواب میں حج کے برابر ہے۔
تاہم یہ فرض حج کا متبادل نہیں۔
جس شخص پر حج فرض ہواسے حج ہی کرنا ضروری ہے رمضان کے عمرے سے حج کا فرض ادا نہیں ہوجاتا۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2991 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 961 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
961- سیدنا ابن خنبش رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: "رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا حج کی مانند ہے۔" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:961]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کی مثل ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کی مثل ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 960 سے ماخوذ ہے۔