حدیث نمبر: 2937
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، وَوَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ضُبَاعَةَ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا شَاكِيَةٌ ، فَقَالَ : " أَمَا تُرِيدِينَ الْحَجَّ الْعَامَ " ، قُلْتُ : إِنِّي لَعَلِيلَةٌ ، يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " حُجِّي وَقُولِي مَحِلِّي ، حَيْثُ تَحْبِسُنِي " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ضباعہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، میں اس وقت بیمار تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” کیا امسال آپ کا ارادہ حج کرنے کا نہیں ہے “ ؟ میں نے جواب دیا : اللہ کے رسول ! میں بیمار ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حج کرو اور یوں ( نیت میں ) کہو : اے اللہ جہاں تو مجھے روک دے گا میں وہیں حلال ہو جاؤں گی “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب المناسك / حدیث: 2937
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 15914 ، ومصباح الزجاجة : 1034 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 6/360 ) ( صحیح ) »