سنن ابن ماجه
كتاب المناسك— کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
بَابُ : فَرْضِ الْحَجِّ باب: حج کی فرضیت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، الْحَجُّ فِي كُلِّ عَامٍ ؟ ، قَالَ : " لَوْ قُلْتُ : نَعَمْ ، لَوَجَبَتْ ، وَلَوْ وَجَبَتْ ، لَمْ تَقُومُوا بِهَا ، وَلَوْ لَمْ تَقُومُوا بِهَا عُذِّبْتُمْ " .
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا حج ہر سال واجب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : ” اگر میں ہاں کہہ دوں تو وہ ( ہر سال ) واجب ہو جائے گا ، اور اگر ( ہر سال ) واجب ہو گیا تو تم اسے انجام نہ دے سکو گے ، اور اگر انجام نہ دے سکے تو تمہیں عذاب دیا جائے گا “ ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا حج ہر سال فرض ہے؟“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں ہاں کہہ دیتا تو وہ فرض ہو جاتا اور اگر وہ ہو جاتا تو تم اسے (پابندی سے) ادا نہ کر سکتے اور اگر اسے پابندی سے ادا نہ کرتے تو تمہیں عذاب ہوتا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا حج ہر سال واجب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: " اگر میں ہاں کہہ دوں تو وہ (ہر سال) واجب ہو جائے گا، اور اگر (ہر سال) واجب ہو گیا تو تم اسے انجام نہ دے سکو گے، اور اگر انجام نہ دے سکے تو تمہیں عذاب دیا جائے گا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2885]
فوائد و مسائل:
فرض کا ترک عذاب کا باعث ہے۔