حدیث نمبر: 2868
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَتَّابٍ مَوْلَى هُرْمُزَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : " بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ ، فَقَالَ : فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی ، تو آپ نے فرمایا : ” جہاں تک تم سے ہو سکے “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: سبحان اللہ، آپ ﷺ ماں باپ سے زیادہ اپنی امت پر مہربان تھے، آپﷺ نے فرمایا: " جہاں تک تم سے ہو سکے " تاکہ وہ لوگ جھوٹے نہ ہوں جب کسی ایسی بات کا ان کو حکم دیا جائے جو ان کی طاقت سے خارج ہو۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´بیعت کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی، تو آپ نے فرمایا: " جہاں تک تم سے ہو سکے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2868]
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی، تو آپ نے فرمایا: " جہاں تک تم سے ہو سکے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2868]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
رسول اللہ ﷺ کا ہر قول و فعل شریعت ہے اس لیے رسول اللہ ﷺ کی سمع وطاعت اسلام کی بنیاد ہے۔
(2)
رسول اللہ ﷺکا یہ فرمانا: جس قدر تم سے ہوسکے آپ کی شفقت کا اظہار ہے۔
مقصد یہ تھا کہ ایسا نہ ہو کہ کوئی حکم کسی صحابی کے لیے پورا کرنا مشکل ہو اور وہ مشقت اٹھا کر اسے پورا کرنے کی کوشش کرے۔
اور اگر نہ کرسکے تو وعدے کی خلاف ورزی شمار ہو۔
(3)
قائد کو اپنے ساتھیوں کی مشکلات کا احساس کرنا چاہیے اور ہر شخص سے وہی کام لینا چاہیے جس کو انجام دینے کی وہ صلاحیت رکھتا ہو۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2868 سے ماخوذ ہے۔