سنن ابن ماجه
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے فضائل و احکام
بَابُ : وَصِيَّةِ الإِمَامِ باب: مجاہدین کو امام اور حاکم کی وصیت۔
حدیث نمبر: 2857
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ بْنُ الْحَارِثِ أَبُو رُوقٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْغَرِيفِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ ، قَالَ : بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ ، فَقَالَ : " سِيرُوا بِاسْمِ اللَّهِ ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، قَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ ، وَلَا تَمْثُلُوا ، وَلَا تَغْدِرُوا ، وَلَا تَغُلُّوا ، وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فوجی دستے میں بھیجا تو فرمایا : ” اللہ کے نام پر ، اللہ کے راستے میں جاؤ ، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرے اس سے لڑو ، لیکن مثلہ نہ کرنا ، ( ناک کان مت کاٹنا ) عہد شکنی نہ کرنا ، مال غنیمت میں چوری نہ کرنا ، اور بچے کو قتل نہ کرنا “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: دوسری روایت میں اتنا زیادہ ہے: اور نہ عورت کو نہ شیخ فانی کو قتل کرنا یعنی ایسے بوڑھے کو جو لڑائی کے قابل نہ رہا ہو۔