سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 2840
باب: دشمن پر حملہ کرنے، شبخون (رات میں چھاپہ) مارنے، ان کی عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کے احکام کا بیان۔
بَابُ : الْغَارَةِ وَالْبَيَاتِ وَقَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " غَزَوْنَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ هَوَازِنَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَيْنَا مَاءً لِبَنِي فَزَارَةَ فَعَرَّسْنَا ، حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ الصُّبْحِ شَنَنَّاهَا عَلَيْهِمْ غَارَةً ، فَأَتَيْنَا أَهْلَ مَاءٍ فَبَيَّتْنَاهُمْ فَقَتَلْنَاهُمْ تِسْعَةً أَوْ سَبْعَةَ أَبْيَاتٍ " .
´سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ قبیلہ ہوازن سے جہاد کیا ، چنانچہ ہم بنی فزارہ کے چشمہ کے پاس آئے اور ہم نے وہیں پر پڑاؤ ڈالا ، جب صبح کا وقت ہوا ، تو ہم نے ان پر حملہ کر دیا ، پھر ہم چشمہ والوں کے پاس آئے ان پر بھی شبخون مارا ، اور ان کے نو یا سات گھروں کے لوگوں کو قتل کیا ۔
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ کے زمانہ مبارک میں ہم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی قیادت میں قبیلہ بنو ہوازن سے جنگ کی۔ ہم بنو فزارہ کے ایک چشمے پر پہنچے اور رات کا آخری حصہ وہاں ٹھہرے رہے۔ جب صبح ہوئی تو ہم نے ان پر ہلہ بول دیا۔ ہم نے چشمے والوں پر شب خون مار کر ان کو قتل کر دیا، وہ نو یا سات گھر تھے۔“