سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 2794
باب: اللہ کی راہ میں لڑنے کا ثواب۔
بَابُ : الْقِتَالِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " مَنْ أُهَرِيقَ دَمُهُ وَعُقِرَ جَوَادُهُ " .
´عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : اللہ کے رسول ! کون سا جہاد افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس میں مجاہد کا خون بہا دیا جائے ، اور جس کے گھوڑے کو بھی زخمی کر دیا جائے “ ۱؎ ۔
حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کا خون بہا دیا گیا اور اس کا گھوڑا بھی قتل ہو گیا (اس کا جہاد بہترین ہے)۔““
تشریح، فوائد و مسائل
عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس میں مجاہد کا خون بہا دیا جائے، اور جس کے گھوڑے کو بھی زخمی کر دیا جائے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2794]
فوائد و مسائل:
جان اور مال دونوں کی قربانی صرف جان کی قربانی افضل ہے۔